ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپریم کورٹ نے 24گھنٹے کے اندر ایف آئی آر ویب سائٹ پراپ لوڈکرنے کو کہا

سپریم کورٹ نے 24گھنٹے کے اندر ایف آئی آر ویب سائٹ پراپ لوڈکرنے کو کہا

Wed, 07 Sep 2016 21:05:20  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 7 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج ہونے کے 24گھنٹے کے اندر اسے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرائیں۔بہر حال، جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس سی ناگپن کی بنچ نے ان ریاستوں کے لیے ویب سائٹ پر ایف آئی اپ لوڈ کرنے کی میعاد بڑھا کر 72گھنٹے کر دی جو مشکل علاقوں میں ہیں اور جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات کمزور ہے۔عدالت نے ریاستی پولیس انتظامیہ کو چھاپہ مار لڑائی نیز خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے حساس معاملات میں ویب سائٹ پر ایف آئی آر لگانے سے چھوٹ دی۔بنچ نے یہ بھی صاف کیا کہ ملزم عدالت میں اس حقیقت کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے کہ ان کے خلاف درج ایف آئی آر ویب سائٹ پر نہیں ڈالی گئی ہے۔شروع میں، سماعت کے دوران یہ تجویز دی گئی کہ ریاستوں کو 48گھنٹے کے اندر ایف آئی آر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی جائے۔بہر حال، بعد میں عدالت نے 24گھنٹے کا وقت طے کردیا ۔عدالت نے یہ ہدایت یوتھ لایر س ایسوسی ایشن آف انڈیا کی مفادعامہ کی عرضی پر دی۔مفاد عامہ کی عرضی میں دہلی ہائی کورٹ میں منظور ایک فیصلے کا ذکر کیا گیا ہے جس میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج ہونے کے 24گھنٹے کے اندر اسے اپنی ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت دی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے کچھ ترمیم کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات سے اتفاق کا اظہار کیا۔

Share: